تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:37

چینی کسان نے کاٹھ کباڑ سے ہیلی کاپٹربنا لیا

بیجنگ… این جی ٹی… موٹرسائیکل کے انجن، لوہے کے پائپ اور کاٹھ کباڑسے بنا ہے دنیا کا سب سے انوکھا ہیلی کاپٹر جو پرواز بھی کرلیتا ہے۔جی ہاں چین میں ایک کسان نے کاٹھ کباڑ سے ایسا ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے جو زیادہ نہیں مگر زمین سے کچھ اوپر تو اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہی ہے۔ 52 سالہ لی ہوشینگ نے اپنے دوستوں کے مذاق اڑانے کے باوجود ناکارہ اشیاء سے اپنے ہیلی کاپٹر کی تیاری کا خواب پورا کر ہی لیا۔ چینی کاشتکار نے زرعی موٹرسائیکل کے انجن، آئرن پائپس، اسٹیل ٹیوبس کے روٹر، ایکسیلیٹر، جوائے اسٹک وغیرہ سب موٹرسائیکل کے پرزوں کے ذریعے ہی اپنے ہیلی کاپٹر کی تیاری کیلئے استعمال کئے جس نے حال ہی میں زمین سے 40سینٹی میٹر بلند تک آزمائشی پرواز بھی کی ہے۔اب یہ شخص اس کی مکمل پرواز کیلئے پرعزم ہے حالانکہ اس کے دوستوں کے خیال میں یہ مشین کسی بھی طرح ہوا میں اڑنے کے قابل نہیں، اب یہ شخص اپنے ارادوں میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ تو وقت ہی کرے گامگر اس کے بلند حوصلوں کو داد تو دینی ہی پڑے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.