تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:58

بے صبرا امریکی شخص موت کے منہ میں جانے سے بال بال محفوظ

کیلیفورنیا… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی بھی بتا کر نہیں آتی لیکن اسے بلانے میں انسان کا کسی حد تک عمل دخل ضرور ہوتا ہے۔امریکی ریاست کیلیفو رنیا سے تعلق رکھنے والے ان صاحب کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنی ذرا سی جلدبازی کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر حال سے ماضی کا قصہ بننے والے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آنے والے واقعے میں ان صاحب نے ٹرین کو قریب آتا دیکھ کر بھی انتہائی بے صبری کا مظاہرہ کیا اور بال بال بچے جسے دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.