19 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:48
انڈونیشیا میں زیر سمندر مچھلی کے شکار کاانوکھا انداز
جاوا…دنیا بھر میں گھنے جنگلات میں شکاری شکارتو کر تے ہی ہیں مگر انڈونیشیا میں اب زیر سمندر گہرائی میں جا کر شکارکیا جانے لگا ہے۔ ماہی گیر کشتی میں بیٹھ کر مچھلیاں پکڑنے کے بجائے سمندر کی گہرائی میں خود تیراکی کر کے جاتے ہیں اور تیز دھار والے اوزار کی مدد سے من پسند مچھلی کا شکار کر کے پانی کی سطح پر واپس آجاتے ہیں۔اس طریقہ شکار میں شکاری نہ تو کسی قسم کے بارودی ہتھیار کا استعما ل کر تا ہے اورنہ ہی زیر آب سانس لینے کیلئے آکسیجن ٹینک کا،نہ انتظار نہ انتظام بس ایک غوطہ اور شکار آپ کے ہاتھ میں۔