20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:40
پولینڈ میں واقع انسانی ہڈیوں سے تیار کردہ دہشت ناک گرجا گھر
وارسا… این جی ٹی… اس گرجا گھر کے باہر کھڑے ہوکر آپ کے ذہن سے ہر طرح کی سوچ نکل جائے گی اور صرف خوف کا احساس ہی باقی رہ جائے گا کیونکہ اس کا نظارہ ہی اتنا دہشت ناک ہے۔ جی ہاں یہ ہے پولینڈ کا کیپلیکا زاسک نامی چرچ جس کی تیاری میں ہزاروں انسانی ہڈیوں کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کی ایک جھلک بھی ہڈیوں میں ایک سرد لہر دوڑا دیتی ہے۔ پولینڈ کے ایک قصبے میں واقع اس رومن کیتھولک عبادت گاہ کی دیواریں اور چھتیں ہڈیوں سے تیار کی گئی ہیں تاکہ انسان موت کو ہمیشہ ذہن میں رکھے۔یہ کھوپڑیاں اور ٹانگوں کی ہڈیاں 3 ہزار متاثرین کی ہیں جن سے چھتوں اور دیواروں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ 21 ہزار ہڈیاں ایک ٹریپ ڈور میں چھپی ہوئی ہیں جو گرجے کے تہہ خانے میں موجود ہے۔یہ گرجا گھر زمانہ قدیم کی جنگوں اور مہلک امراض سے ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ان ہی کی ہڈیوں سے تیار کیا گیا تھا۔ 18 ویں صدی عیسوی کے اس گرجا گھر کو دیکھنے کیلئے بہت بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔