20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:10
من پسند تصویر کو نیل آرٹ میں تبدیل کر نا ممکن!!
لاس اینجلس …این جی ٹی … امریکی شہر لاس اینجلس میں دو آرٹسٹوں نے ہاتھ کے نا خنو ں کو نت نئے آرٹ سے سجانے کی شو قین خواتین کیلئے ایسا مو بائل پروگرام متعارف کر وایا ہے جس کے ذریعے اپنی من پسند فو ٹو کو نا خنو ں پر پہنا جاسکتا ہے۔ نیل اسنیپ(NailSnaps) نامی اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے مو بائل سے کسی بھی منظر یا لو گوں کی تصویر کھینچ کر کمپنی کو بھیج دی جاتی ہے جو ان تصاویر کے پر نٹ کو لے کر نا خنوں کیلئے اسٹیکر تیار کر کے مطلوبہ ایڈریس پر بھیج دیتے ہیں۔ ان نیل آرٹ اسٹیکرز کو نا خنوں پر لگا نا نا صرف آسان ہے بلکہ نیل پالش لگانے اورصاف کر نے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا بھی مل جائے گا ۔