20 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:42
جرمنی :ننھے برفانی ریچھوں نے چڑیا گھر کی رونق بڑھا دی
برلن …این جی ٹی …بچے چاہے انسان کے ہوں یا جانور کے اپنی نازک مزاجی اور معصومیت سے جلد ہی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں۔جرمنی کے چڑیا گھر میں موجود ان ننھے برفانی ریچھوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے دو ماہ قبل دنیا میں آنکھیں کھولیں اور اب انہیں عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔چڑیا گھر کے منتظمین کا کہنا ہے اس چڑیا گھر میں برفانی ریچھ 30سال بعد پیدا ہوئے ہیں اور انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ یہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس کے باعث چڑیا گھر کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔