21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:2
17 ہزار سکّوں سے بنا جنگی بحری جہاز کا دلکش تھری ڈی ماڈل
کیو… این جی ٹی…یوں تو سکّوں کا استعمال اشیاء کی خرید فروخت کیلئے کیا جاتا ہے لیکن ان کو بطور آرٹ میڈیم بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔ یوکرین سے تعلق رکھنے والے 29سالہ سرگئی نکویولیونامی آرٹسٹ نے ہزاروں سکوں کی ترتیب سے حقیقت سے قریب تر تھری ڈی بحری جہاز کا ماڈل بنا لیا ہے۔ اس با صلاحیت فن کار نے اپنے کئی سالوں کی جمع پونجی کو آرٹ کے لئے استعمال کرنے کی ٹھانی تو 17 ہزار کے سکّوں کی مدد سے جہاز کا ماڈل تیار کرلیاجس پر بادبان لگانے کیلئے اس نے کرنسی نوٹوں کا استعما ل کیا۔کیوں ہو گئے نہ حیران۔