21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:50
فن تعمیرات کے چند دلچسپ اور حیرت انگیز شاہکار
نیویارک… این جی ٹی…دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جنہیں دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- ویڈیو میں نظر آنے والی عمارات کا شمار بھی ایسے ہی شاہکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے دلچسپ اور منفرد اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ کہیں کوئی الٹی عمارت بنی دکھائی دے رہی ہے تو کہیں کوئی بلڈنگ ایسے حیرت انگیز اور دلچسپ انداز میں بنائی گئی ہے کہ دیکھ کر بنانے والوں کی ذہانت اور کاریگری پر داد دینے کو جی چاہتا ہے۔شاید اسی لئے انسان کو اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات ایسے ناقابلِ یقین کارنامے سر انجام دے جاتا ہے جو بظاہر ناممکن لگتے ہیں۔