21 مارچ 2014
وقت اشاعت: 11:13
کاغذ سے تیار کردہ تھری ڈی فن پارے!!
پیرس …این جی ٹی …قدرت کے انمول اور خوبصورت شاہکاروں کی شکل کے نمونے بنانے والے باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ۔فرانس سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی دو باصلاحیت فن کاروں نے کاغذ کی مہارت سے تہہ بندی کرتے ہوئے تھری ڈی شاہکار تیار کئے ہیں۔ ان ماہر اور ہنر مندآرٹسٹوں نے رنگ برنگے کاغذ کو کاٹتے ہوئے اور اسکی تہہ بندی کرتے ہوئے ان حیرت انگیزمجسمے کو تیار کیاہے جن میں انسانوں اور جانوروں سمیت دیگرمناظر کو ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔