تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:13

گنجان آبادعلاقے میں سے گزرتی چُھک چُھک ریل گاڑی

ہنوئی… این جی ٹی…دنیا بھر میں ریل گاڑیوں کی پٹریاں آبادی سے دور کھلے میدانوں میں بچھائی جاتی ہیں لیکن ویتنام میں ایک ایسا گنجان آباد علاقہ بھی موجود ہے جہاں رہائشی گھروں کے سامنے سے ریل چُھک چُھک کرتی گزرتی ہے۔ویتنام کے دارالحکومتHanoiکے اس علاقے کی منفرد بات یہ ہے کہ یہاں تنگ گلیوں میں گھروں کے سامنے سے ریل سیٹی بجاتی ہوئے گزرتی ہے تو لوگ کچھ منٹوں کیلئے ہوشیار ہوجاتے ہیں تاہم ریل گاڑی کے جاتے ہی اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔دن میں کئی مرتبہ ٹرین کی آمد پررہائشی یہی مشق دہراتے ہیں لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی ہے ۔تو جناب دروازہ کھولنے سے پہلے ذرا احتیاط برتئے گا کہیں یہ نہ ہو کہ دروازہ کھولیں اور سامنے سے ٹرین گزر رہی ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.