23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:48
شیر کی خالہ اپنی مالکن کی پیٹھ پر سواری کے مزے لینے لگیں
نیویارک… این جی ٹی…آپ نے کتے کوبلیوں پر رعب جماتے تو دیکھا ہو گالیکن ذرااب اس سیانی بی مانو کو بھی دیکھ لیجئے جسکے رعب اور دبدبے کے کیا ہی کہنے ہیں کہ اپنی مالکن کو ہی غلام بنا لیا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنیوالی سیانی بی مانو کی عقلمندی کے تو کیا ہی کہنے ہیں جو نہ صرف اپنی ننھی مالکن کی پیٹھ پر مزے سے بیٹھ کر سواری سے لطف اندوز ہوتی ہے بلکہ منزل پر پہنچ جائے تو شکریہ کئے بغیر ہی رفو چکر ہو جا تی ہے۔ننھی مالکن پر اس دبنگ بی مانو نے ایسا رعب جما رکھا ہے کہ وہ بیچاری اس کا بوجھ اپنی کمرپر لادے اُف تک کئے بغیرادھر سے ادھر گھومتی رہتی ہے۔