23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 12:1
مجھے بال نہیں کٹوانے،بچے نے آسمان سر پر اٹھا لیا!
مانٹریال…چھوٹے بچے عام طور بال کٹوانے سے کتراتے ہی ہیں لیکن بال کٹوانے کیلئے سیلون میں لائے گئے اس بچے نے تواپنی ماں کو ناکوں چنے چبوادیئے۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اس کی ماں حیلے بہانوں سے ہیئر سیلون تک لے تو آئی لیکن وہاں اس نے ایسا ادھم مچایا کہ وہاں موجود افراد کو بھی پریشان کر دیا۔ماں نے بھی دل پر پتھر رکھ کر اسے زبردستی گود میں اٹھایا اور اس کے رونے کے باوجود اس کے بال بالآخر کٹوا ہی دیئے ۔یہ دیکھ کر یقیناکچھ لوگوں کو اپنا بچپن یاد آگیا ہوگا جب وہ بھی بال کٹوانے سے گھبرایا کرتے ہونگے۔