24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:0
امریکا: گوریلا نے بلی کے دوبچوں کو گود لے لیا
نیویارک …این جی ٹی …امریکا میں ایک گوریلا نے بیک وقت دو بلی کے بچوں کوگود لے لیا ہے۔ایک گوریلا فاؤنڈیشن میں مقیم KoKo نامی 38سالہ دیوہیکل گوریلا اپنے سے کئی گناچھوٹے قدوقامت والے ان بلی کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر گود میں اٹھا کر ان کی دیکھ بھال کر تا ہے جو اس کے ساتھ اسی کے پنجرے میں رہتے ہیں۔ بلی کے یہ بچے اس گو ریلا سے اس قدر مانوس ہیں کہ اسے اپنی ماں تسلیم کر چکے ہیں اور اسی کے ساتھ سوتے،کھاتے ،کھیلتے اور اس کی پیٹھ پر چڑھ کر منفرد سواری کے مزے لیتے نظر آتے ہیں۔