24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:0
لاتعداد شیشو ں سے سجا منفرد کمرہ!!
نیویارک…این جی ٹی …شیشے کی خاصیت اس کا نازک ہونا ہے، جاپان کے ایک ماہر فن کا ر نے اِنہی لاتعداد نازک شیشوں سے سجا ایسا انو کھا کمر ہ تیار کیا ہے جو ستاروں کی نگری سے کم معلوم نہیں ہوتا۔ امریکی شہر نیو یارک میں قائم کردہ یہ مختصر سا کمرہ صرف چا ر فٹ چو ڑا اور چا ر فٹ لمبا ہے لیکن اس میں لگے ہزاروں شیشوں کی بدولت یہ کئی گنا زیا دہ رقبے پرپھیلا ہوا نظر آ تا ہے ۔رنگ بدلتی دلکش روشنیو ں سے مزین اس انوکھے کمر ے میں ایک جھولا بھی لگایا گیا ہے جس پر جھو لنے والا شخص بیک وقت اپنے کئی عکس دیکھ ایک دلچسپ اور منفرد تجر بے سے گزرتا ہے۔