25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:11
لال ٹماٹر کا زمانہ ہوا پرانا،اب ہوں گے سیاہ ٹماٹر کے چرچے
لندن… این جی ٹی…ویسے تو اکثرسرخ رنگت کے لئے ٹماٹر کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن اب شاید ایسا نا ہوکیونکہ دنیا بھر میں چرچا ہونے والا ہے سیاہ رنگ کے ٹماٹروں کا۔ ہو گئے نا حیران ! جی ہاں امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی"اِنڈیگو روز" نامی سیاہ رنگ کے انوکھے ٹماٹرپہنچ گئے ہیں جو نا صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ اس میں ایسے اجزاء بھی ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔اپنی نوعیت کے ان انوکھے ٹماٹروں کا پودا شروع میں تو عام ٹماٹر کی طرح ہی ہوتا ہے اور اس پر اگنے والا ٹماٹر بھی ہرا ہی ہوتا ہے لیکن آہستہ آہستہ رنگ بدلتا ہے اور بالکل سیاہ ہو جاتا ہے۔اس موسم ِ بہار میں گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے یہ انوکھے ٹماٹر برطانیہ اور امریکہ میں فروخت کے لئے پیش کر دئے جائیں گے۔