25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:37
چکنے پتھروں پر تخلیق کیے گئے مصوری کے حیرت انگیز شاہکار
روم …این جی ٹی …اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک آرٹسٹ پتھروں پر مصوری کرنے میں کمال مہارت رکھتی ہے ۔Ernestina نامی یہ ماہر فن کارہ چکنے پتھر جمع کر کے ان پردلکش رنگوں کے ذریعے ایسے تصویر کشی کرتی ہیں کہ دیکھنے والوں کوحقیقت کاگمان ہوتا ہے۔آرٹسٹ کے مطابق مصوری کے اس انوکھے طریقہ کارکا مقصدنیچر سے محبت پیداکرنا ہے جبکہ آرٹ کے ان شاہکاروں کو بطورپیپر ویٹ، گھریلو سجاوٹ اور تحائف استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔