تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:53

ویت نام : تنگ رہائشی گلی میں چلنے والی ٹرین

ہنوئی …این جی ٹی …دنیا بھر میں ریل کی آمدورفت کیلئے ایسی جگہوں پر پٹری نصب کی جاتی ہے جو عام رہائشی علاقہ نہ ہو لیکن ویت نام میں با لکل ہی ایک الگ منظر دیکھنے کو ملتا ہے جہاں ٹرین ایک تنگ رہائشی گلی سے گزرتی منزل مقصود تک پہنچتی ہے۔ویت نام کے شہر ہنوئی میں ایک گنجان آباد علاقے میں رہائشی گھروں کے درمیان پٹری مو جود ہے جس پر سے دن میں دو مر تبہ ٹرین گزرتی اور یہاں کے رہائشیوں کو مشکل میں مبتلا کر دیتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی ٹرین اس پٹری سے گزرتی ہے تو یہاں کے باسی اپنے گھروں سے نکل کر گلی میں کھڑی اپنی بائیک،سائیکل اور دیگر سامان پھرتی کامظاہرہ کر تے ہوئے ہٹا کر اس ریل کیلئے راستہ صاف کر دیتے ہیں ۔ریل سیٹی بجاتی آہستہ آہستہ گزر جاتی ہے اور اس کے گزرتے ہی رہائشی دوبارہ منٹوں میں اپنی بائیکس گھر سے نکال کر اسی طرح کھڑی کر دیتے ہیں۔ دن میں دو مرتبہ ٹرین کی آمد پررہائشی یہ مشق دہراتے ہیں لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی ہے ۔پٹری پر گا ڑیاں اور دیگر سامان سیکنڈز میں اسی طرح ہٹتا اور پھر ہٹاکر رکھا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.