25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:9
آئس کریم سے متاثر ہو کر تیار کر دہ جوتے
نیویارک …این جی ٹی …بچے ہوں یا بڑے آئس کر یم سب ہی کی پسندیدہ ہے لیکن اگر پاؤں میں پہننے والے جو تے بھی آئس کر یم جیسے ہوں تو کیا بات ہے۔ایک امریکی آرٹسٹ نے کون آئس کریم سے متاثر ہو کر خواتین کیلئے منفرد جوتے تیار کیے ہیں جنہیں مکمل طو ر پر ہاتھ سے ہی بنایا گیا ہے۔ان جوتوں کی ہیل آئس کریم کی کون جیسی بنائی گئی ہے جبکہ مصنوعی چاکلیٹ اور اسٹرابیری سے سجاکر انہیں میٹھا اور ٹھنڈا بھی بنادیا گیا ہے جنہیں باآسانی پہنا بھی جاسکتا ہے۔