25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:41
نمک سے تیار کردہ منفردفن پارے!!
ٹوکیو…این جی ٹی …نمک کی کانوں میں تراش خراش کے بعد فن پارے تو بہت بنائے جاتے ہیں لیکن جاپان میں ایک آرٹسٹ ایسا بھی ہے جو پینٹنگ کلرز کے بجائے سفید نمک سے آرٹ کے نمونے بناتا ہے ۔ مقامی میوزیم کے ایک کشادہ ہال کے فرش پر نمک کو ایک بوتل کی مدد سے ایسا پھیلایا کہ جواب میں ایک مکڑی کے جال کی طرح دلکش شاہکار سامنے ابھر کر آگیا ۔کئی گھنٹوں کے بعد بنایا گیا نمک کا یہ فن پارہ اپنی انفرادیت سے آنے والے افراد کی توجہ حاصل کر لیتاہے۔