تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:5

سورج کی شعاؤں سے بچائے،ایسی گھڑی جو وٹامن ڈی بھی بنائے

لندن… این جی ٹی…سورج کی تیز شعائیں اکثر انسانی جسم کو جلانے کا باعث بنتی ہیں لیکن اب یہ ماضی کا قصہ بن جائے گا ۔ برطانوی ماہرین نے تیار کی ہے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ایسی گھڑی جو آپ کو سورج کی شعاؤں سے محفوظ بھی رکھے گی اور ساتھ ہی ساتھ ان شعاؤں کو وٹامن ڈی میں تبدیل کردے گی۔ گھڑی پر موجود ایل ای ڈی لائٹس شعاؤں کا اثر بڑھنے پر جل بجھ کرنے لگتی ہیں تاکہ جسم کو جلنے سے بچایا جا سکے۔ شمسی گھڑی تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق اس گھڑی کو تیار کرنے کا مقصد دنیا بھر میں موجود لوگوں کے جسم میں وٹامن ڈی کی مناسب مقدار میں فراہمی ہے۔ یو وی بی نامی اس انوکھی گھڑی کی قیمت پچاس ڈالر رکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.