26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:5
امریکی سر پھر ے نے اپنے جسم میں 700سنسر نصب کر والئے
نیویارک… این جی ٹی…یوں تو آپ نے کئی انسان نما روبوٹ دیکھے ہونگے لیکن اب تو انسان بھی روبوٹ کی شکل میں ڈھلنے لگے ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس مشین نما انسان کو ہی دیکھ لیجئے جس نے اپنے جسم میں 700سنسر نصب کروالیے ہیں اور وہ بھی اپنے وجود سے منسلک تمام تفصیلات سے آگاہ رہنے کیلئے۔ کرس ڈینسی نامی یہ نوجوان مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی ڈیوائسس کے ذریعے نہ صرف اپنے کھانے پینے،سونے اور دوسری تمام حرکات و سکنات پر نظر رکھتا ہے بلکہ اپنے پالتو کتے کے بارے میں بھی آگاہ رہتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جہاں انسان اسمارٹ فون ،سوشل میڈیا اور دیگر کے ذریعے دوسروں سے رابطے میں رہنے کی کوشش کرتا ہے وہاں اس نوجوان کا اپنے آپ سے رابطے میں رہنا حیران کن عمل ہے۔