27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:28
ریموٹ کنٹرول کھلونا ہیلی کاپٹر نے بلیوں کے ناک میں دم کر دیا
نیو یارک …این جی ٹی… یہ ویڈیو دو ایسی کھلاڑی بلیوں کی ہے جنھوں نے اڑتے ریموٹ کنٹرول ہیلی کاپٹر کو پکڑ کر اسے سبق سیکھا دیا۔ان دونوں بلیوں کو ان کے مالک نے چاک وچو بند کر نے کی خاطر ان کے ارد گرد ایک ریموٹ کنٹرول ہیلی کاپٹر ارانا شروع کر دیا جسے دیکھ کر یہ اتنی سر گرم ہو گئی کہ گرانے ہی کی ٹھان لی۔کافی دیر تک ہیلی کاپٹر فضا میں اڑ کر ان کا امتحان لیتا رہا لیکن بلیاں بھی کچھ کم نہیں تھی ایک نے اس ہیلی کاپٹر کو مار ہی گرایا اور فاتح بن کر وہاں سے روانہ ہو گئی۔