27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:0
مچھلی کے شکاری کوشارک نے 2گھنٹے تک سمندر کی سیر کرائی
نیو یارک…این جی ٹی…مچھلی کے شکار کے شوقین افرادکیلئے شارک مچھلی کو قابو کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے اور وہ اس کاشکار عموماً کم ہی کیا کرتے ہیں۔امریکہ کے سمندر میں آدم فسک نامی اس شکاری نے بھی شارک مچھلی کو شکار کی غرض سے کانٹے میں پھنسایا اور اسے کھینچنے لگا لیکن یوں لگتا تھا کہ جیسے شارک اسے پھانسنے کے چکر میں تھی۔کانٹے کو اپنے منہ میں جکڑ کر شارک نے اس شکاری کو پورے 2گھنٹے تک سمندر کی سیر کرائی اور بالآخر تنگ آکر شکاری کو کانٹا اپنے ہاتھ سے چھوڑنا پڑ گیا۔سمجھ نہیں آتاکہ اس شکاری کو بیوقوف کہا جائے جس نے دو گھنٹے صرف ایک مچھلی کے پیچھے برباد کر دیئے یا اس کی بہادری کی داد دی جائے۔