27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:4
شیر کے بچوں نے اتاری باپ کی نقل
نیروبی…این جی ٹی…شیر کا دھاڑنا اس کے غصے اور جلال کی عکاسی کرتا ہے لیکن یہ ننھے بچوں نے تو ابھی سے یہ مشق شروع کر دی ہے۔افریقی جنگل میں موجود یہ شیر اپنی شیرنی اور ننھے منے بچوں کے ہمراہ سیر کو نکلا تو اسے کوئی بات ناگوار لگی اور اس نے دھاڑنا شروع کردیا۔باپ کو دھاڑتا دیکھ کر ننھے شیر کے بچوں نے بھی اپنی نازک آواز میں دھاڑنا شروع کردیا اور باپ کی آواز سے آواز ملائی۔گو کہ ان کی آواز توابھی بلی کی طرح نکل رہی ہے لیکن اب یہ بچے بھی کیا کریں ان کی تو ابھی سیکھنے کی عمر ہی ہے نا۔