27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:52
حقیقت سے قریب تر تھری ڈی ڈرائنگ!!
روم…اس انڈے کو دیکھ کر بہت سے لوگوں کے منہ میں پانی آجائے اور شاید وہ ناشتے کے مینو میں انڈہ کھانے کی فرمائس بھی کر بیٹھیں لیکن ذرا ٹھہریے،اس انڈے کی حقیقت تو جان لیں۔جی ہاں یہ کوئی اصلی انڈہ نہیں بلکہ صرف ایک ڈرائنگ ہے جسے مارسیلو نامی ماہر اطالوی فن کار نے س قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے بنایا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ حقیقی انڈہ ہو۔صرف رنگین پینسلوں کی مدد سے تیار کی گئی یہ ڈرائنگ دیکھ کر توکوئی بھی دھوکہ کھا جائے اور یہی بات فن کا ر کی مہا رت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔