تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 4:52

رات میں جگمگانے والی ایل ای ڈی گالف بال

نیویارک …این جی ٹی …گالف کے کھیل میں بال کو ڈھونڈنا کھلاڑی کے لئے بعض اوقات مشکل کا باعث بن جاتا ہے لیکن اب کھلاڑیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔اسپورٹس کی اشیاء بنانے والی امریکا کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے ایسی ایل ای ڈی بال جس کی مدد سے رات کے اندھیرے میں بھی گالف کھیلا جاسکتا ہے۔چار مختلف رنگوں میں دستیاب یہ بال ہٹ کرنے کے آٹھ منٹ بعد تک جلتی رہتی ہے جو کہ کھلاڑی کے بال تک پہنچنے کیلئے کافی ہے۔40گھنٹے کے بیٹری ٹائم کی حامل اس بال کی قیمت 5پونڈ رکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.