تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:9

شیرنی کی اپنے رکھوالے کیلئے انوکھی محبت!!

جوہانسبرگ …این جی ٹی …محبت کا جذبہ چاہے انسان ہو یا جانور ہر ایک میں پایا جاتاہے اور اسی جذبے کا اظہار جنوبی افریقہ کے ایک چڑیا گھر میں ایک شیرنی نے اپنے رکھوالے سے کیا۔جیسے ہی رکھوالے نے اس کا پنجرہ کھولا تو اس کے انتظار میں بیٹھی شیرنی نے فوراً اسے گلے لگا کر پیار جتا یا اور اسکے گلے لگ گئی۔اس رکھوالے اور شیرنی کا ساتھ کوئی نیا نہیں بلکہ کافی پرانا ہے جو اس کی دیکھ بھال کاکام کئی سالوں سے کر رہا ہے اور یہ اسی کے ہاتھوں میں پل کر بڑی ہو ئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ شیرنی اسے کسی بھی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر پیار کرتی اور اس کے ساتھ گھو متی نظر آتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.