28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:33
حقیقت سے قریب تر تھری ڈی اسٹریٹ آرٹ ورک
سنگاپور… این جی ٹی…سنگاپور میں ایک ما ہر اسٹریٹ آرٹسٹ نے حقیقت سے قریب تر تھری ڈی آرٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ لیئون کییرنامی ماہر ڈچ فنکار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کئی دنوں کی محنت کے بعدآرچرڈ روڈکے کنارے یہ حیرت انگیز فن پارہ تیار کیا ہے جسے راہگیر رک کر دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔یہ دلکش تھری ڈی فن پارہ دیکھ کر ایسا محسوس ہے کہ جیسے تمام اشیا حقیقت میں یہاں موجود ہیں جبکہ یہ محض آنکھوں کا دھوکہ ہے۔