28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:49
ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے ننھا بچہ بنا راتوں رات سپر اسٹار
نیویارک… این جی ٹی…یوں تو ہر ماں باپ کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے کہ انکا بچہ پڑھ لکھ کر دنیا میں ان کا نام روشن کرے لیکن اس ننھے بچے کا باپ تو فلمی کرداروں سے متاثر نظر آتا ہے۔ باپ نے اپنے 3سالہ بچے کوڈھالا ویڈیو ایڈیٹنگ کی مدد سے سپر ہیروز کے روپ میں جس نے مختلف ہتھیاروں کا سہارا لیتے ہوئے ڈھایا ایسا دھمال کہ کر ڈالا کمال۔ کہیں جادوئی چھڑی کی مدد سے آگ لگائی تو کہیں کھلونا راکٹ لانچر کی مدد سے سپر اسٹور ہی تباہ کر ڈالالیکن حیران ہونے کی ضرورت نہیں جناب کیونکہ یہ صرف نظروں کا دھوکہ ہے۔ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔