تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 8:49

انسان تو انسا ن کتے بھی بڑھتے وزن سے پریشان!!

لندن …این جی ٹی …موٹاپے کا شکار افراد اپنی اس بیماری کے باعث کئی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب تو اس بیماری نے انسانو ں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑا۔ ایسے ہی ایک کتے کا شمار بھی دنیا کے موٹے کتوں میں کیا جاتا ہے لیکن اب یہ اپنے اس موٹاپے سے پریشان ہے۔جنک فوڈ کا شوقین ماسٹیو میزی نامی کتا سست ہوتا جا رہا ہے اور ہر وقت اپنا بھاری بھر کم جسم لئے لیٹا رہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کو کئی بیماریاں لاحق ہوگئی ہیں جس کے بعد اب اس کے مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ لاڈلے کتے کو اب ڈائٹنگ کروائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.