28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:58
جانوروں کے جلتے بجھتے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز
ڈبلن …این جی ٹی …آئر لینڈ میں جلتے بجھتے جانوروں کے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ایک ماہر آرٹسٹ نے مصروف شاہراہ کے کنارے دو جانوروں الو اور گینڈے کے ما ڈلز بناکر نصب کر دیے، جو رات کا اندھیرا چھاتے ہی ایل ای ڈی لائٹس کی روشنیاں بکھیرنا شروع کر دیتے ہیں ۔نئے انداز اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ یہ ما ڈلز لو گوں کو تیزی سے متا ثر کررہے ہیں جنہیں جلتا بجھتا دیکھنے کیلئے لوگ گھنٹوں ان کے قریب کھڑے ہو کر ان کا نظارہ کرتے رہتے ہیں۔