تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:13

27 سالہ امریکی خاتون نے ویب سائٹ کی مدد سے اپنی ماں تلاش کر لی

نیویارک…27 سالہ امریکی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی مدد سے اپنی ماں تلاش کر لی۔ 1986ء میں ایک خاتون اپنی بچی کو امریکا کے فاسٹ فوڈ ریستوران میں چھوڑ کر چلی گئی تھی، یہ بچی اب 27 برس کی ہو چکی ہے۔ 27سالہ کیتھرین ڈیپرل نے فیس بک پر اپنی ماں کو دو مارچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے تلاش کرنا شروع کیا۔ان کی اس پوسٹ کو 30 ہزار مرتبہ شیئر کیاگیا اور بالآخر یہ اس کی ماں نے بھی دیکھ لی۔ جنہوں نے بعد میں کیتھرین سے رابطہ کیا۔ کیتھرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اپنی ماں سے مل کر انہیں’حقیقی خوشی‘ ملی ہے۔ پینسلوینیا کے علاقے سیلین ٹاوٴن میں اس بچی کو ’برگر کنگ بے بی‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.