29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 3:21
انتہائی کم قیمت 3Dڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا
لندن… این جی ٹی…ڈرون ٹیکنالوجی دنیا کے چند ملکوں کو ہی حاصل ہے جس کی ایک وجہ ان طیاروں کا انتہائی مہنگا ہونا بھی ہے لیکن اب تو لگتا ہے کہ ڈرون ٹھیلوں پر بکا کریں گے۔ برطانیہ کی شیفیلڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے تھر مو پلاسٹک سے بنے 3Dڈرون کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جسے کمپیوٹر کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 2کلو وزنی اس ڈرون کو ہاتھ کی مدد سے پتنگ کی طرح اڑایا جائے گا جو آہستہ آہستہ ہوا میں پرواز کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرون کی تیاری کے وقت انہوں نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ اس کی لاگت انتہائی قلیل رکھی جائے یہی وجہ ہے اس ڈرون کی کل لاگت 9ڈالر آئی ہے۔