30 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:48
امریکی نوجوان پولیس اسٹیشن سے اسکیٹ بورڈ چرانے کی کوشش پر گرفتار
نیویارک…این جی ٹی…چوری اور اوپر سے سینہ زوری کا محاورہ تو شاید بنا ہی ان صاحب کے لئے ہے جو چوری شدہ اسکیٹ بورڈ پولیس کے ضبط کرنے پر اسے دوبارہ چرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔جی ہاں یہ امریکی نوجوان پولیس ڈیپارٹمنٹ کی چھٹی کے اوقات کے دوران وہاں جا پہنچا اور دروازہ توڑ کر اپنا اسکیٹ بورڈ واپس لانے کی کوشش کی ۔دروازہ توڑنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجودبھی ہاتھ صرف دروازے کا ہینڈل آیا تو منہ لٹکا کر واپس چل دیا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج نے ساری پول پٹی کھول دی اور اس بہادر چور کو پھر سے گرفتار کر لیا ہے۔پکڑے جانے پران کی معصومیت کا عالم قابل دید کہلا سکتا ہے کہ میں تو صرف اپنی چیز واپس لینے آیا تھا ورنہ میں اور وہ بھی چوری توبہ توبہ۔