تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:14

نا کا رہ اشیاء سے تیار کردہ مجسمے!!

پیرس …این جی ٹی …ناکارہ اشیاء کو دوباہ سے استعمال میں لانا اپنے اندر ایک آرٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اگر اسے کسی شاہکار مجسمے کی شکل میں ڈھال دیا جائے تو سونے پر سہاگہ۔فرانس سے تعلق رکھنے والےGilles کا شمار بھی ایسے فن کاروں میں ہوتا ہے جو ناکارہ اشیاء سے جانوروں کے دیدہ زیب مجسمے بنا نے میں بے مثال مہارت رکھتے ہیں۔Gillesترک ِاستعمال کی گئیں پلاسٹک کی اشیاء، ٹوٹے ہوئے کھلونے، پرانے ٹن کینز اور دیگر ناکارہ پرزہ جات کو اس طرح ایک جگہ جمع کرتے ہیں کہ وہ ایک مبہوت کن فن پارے کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پرزہ جات کو یکجا کر کے بنائے گئے مختلف سائز اور حجم کے ان منفرد مجسموں کی خوبصورتی اور انفرادیت دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب فوراً ہی کھینچ لیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.