تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:31

ببل ریپس میں آرٹ کے شاہکار نمونے تیار کرنے والا ماہر

نیویارک… این جی ٹی…فن کے اظہار کیلئے کسی خاص میڈیم کا چناؤضروری نہیں بلکہ آرٹسٹ کو اپنی تخلیقی و تجریدی خیالات کو عملی طور پر سامنے لانے کا ہنر آنا چاہیے۔ امریکی ریاست نیویارک کے بریڈلے ہارٹ کا شمار بھی ایسے ہی چند آرٹسٹوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جنہوں نے عام پینٹ برش،کلرز،کینوس اور دیگر روایتی چیزوں سے ہٹ کر آرٹ کو ایک نیا ومنفرد انداز دیا ہے۔بریڈلے ہارٹ نامی نے یہ نوجوان آرٹسٹ ببل ریپس کے اندر آرٹ کے شاہکار نمونے تخلیق کرنے میں کمال مہارت رکھتا ہے۔ہارٹ پلاسٹک کی شیٹوں میں موجود ببلز کے اندر انجکشنز اور امپریشنزکی مدد سے پینٹ بھرتے ہوئے یہ آرٹسٹک پورٹریٹس تیار کرتا ہے۔ ہارٹ آجکل اپنے نئے آرٹ ماڈلز تیار کرنے میں مصروف ہیں جو 7مئی سے "دی ماسٹرز انٹرپریٹڈ:انجکشنز اینڈ امپریشنزبائی بریڈلے ہارٹ"کے عنوان سے نیویارک کی کیویلئر گیلری میں نمائش کیلئے پیش کیے جائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.