31 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:47
انوکھا مذاق؛دوستوں کو ڈرانے کیلئے گاڑی میں آگ لگا دی
نیویارک… این جی ٹی…لو گوں کو ڈرانے میں بچو ں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی مزا آ تا ہے جیسے ان منچلے نوجوانوں کوہی دیکھ لیجئے۔ان شرارتی نو جوانوں نے اپنے دوستوں کیساتھ گاڑی میں سیر کیلئے جانے کا پلان تیار کیا تو انہیں ایک شرارت سوجھی اور انہوں نے اپنے دوستوں کو ڈرانے کا انوکھا انداز اختیار کرلیا۔ گاڑی چلاتے دوست اور ساتھ بیٹھی خاتون باتوں میں مصروف تھے کہ پچھلی نشست پر موجود نوجوانوں نے گاڑی میں آگ لگا دی اور جیسے ہی شعلے بلند ہونا شروع ہوئے تو دونو ں شرارتی نوجوان بھاگ نکلے لیکن اگلی نشست پر بیٹھے گاڑی کا دروازہ نہ کھول پائے۔کافی کوشش اور جدوجہد کے بعد گاڑی کا دروازہ کھلا تودونوں نے راہِ فرار اختیار کی۔اب یہ حقیقی مذاق تھا یا محض ڈرانے کیلئے ایک طریقہ اپنایا گیا تھا اسکے پیچھے چھپی حقیقت کے بارے میں تو ہم کچھ نہیں بتا سکتے لیکن ایسا مذاق کرنا بالکل مناسب نہیں جس سے کسی کو نقصان پہنچے ۔