1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:39
امریکی ماہرین نے سوچنے والی ٹوپی تیار کر لی
نیویارک…این جی ٹی…عقل پر زور ڈالنے سے گریز کرنے والے افراد کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکی ماہرین نے اب سوچنے والی ٹوپی تیار کر لی ہے۔جی ہاں ایسی جدید ٹوپی جسے پہننے کے بعد آپ کا دماغ انتہائی تیز رفتاری سے سوچنے لگے گا۔اس تھِنکِنگ کیپ میں سے کرنٹ نکل کر دماغ تو تیز کرتا ہی ہے بلکہ پہننے والے میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی صلاحیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں نفسیات سے متعلق بیماریوں کا علاج بھی اس انوکھی ٹوپی کے ذریعے ممکن ہوگا۔