تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:39

کینیڈا کے جنگلوں میں درختوں کے درمیان ہوا میں معلق انوکھے گھر

اوتاوا… این جی ٹی…انسانوں نے ترقی کی تو گھنے جنگلات سے نکل کر شہرآباد کیے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ جو سکون اور راحت قدرتی ماحول میں تھا انسان اس سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ماضی کی روایات کو زندہ کرتے ہوئے اب انسان پھر سے وہی سکون ڈھونڈتا ہے اور اسی سلسلے کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ٹام نامی ماہرِ تعمیرات نے درختوں پر انوکھے گھر بسانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں درختوں کے درمیان فضا میں معلق یہ دلکش اور انوکھا گھر الگ ہی داستان پیش کرتا نظر آتا ہے جس میں نہ صرف ضروریات ِ زندگی کی تمام تر آسائشیں موجود ہیں بلکہ انتہائی خوبصورت اور حسین مناظر بھی دل کا قرار لوٹنے کے لئے کافی ہیں۔ان انوکھے گھروں میں ایک رات بسر کرنے کی قیمت نوے پاؤنڈ سے ایک سو پچاس پاؤنڈ کے درمیان رکھی گئی جواس کی خصوصیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ زیادہ تو نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.