1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:39
سیب کے چھلکے اتارنے کیلئے ڈرل مشین کا استعمال
ایمسٹرڈیم… این جی ٹی…ریسٹورنٹ میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی تعداد میں پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتارنے انتہائی مشکل کام ہوتا ہے لیکن یہ شیف تو انتہائی اسمارٹ نکلا۔نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسپر وین نامی یہ شیف ایک ریسٹورنٹ میں ملازم ہے جہاں وہ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے اتارنے کیلئے ڈرل مشین کا استعمال کرتا ہے۔انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی یہ ویڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس میں ماہر شیف نے ڈرل مشین کا استعمال کر کے محض چند سیکنڈوں میں درجنوں سیب کے چھلکے اتار دیئے۔