1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:54
شرارتی بچے نے انکل کو سوتا دیکھ کر ان کے بال کاٹ ڈالے
نیویارک… این جی ٹی…بچوں کی عجیب و غریب شرارتوں سے تو آپ سب واقف ہی ہونگے جو بعض اوقات انتہائی حد تک غصہ دلانے کا باعث بنتی ہیں لیکن جناب بچے تو پھر بچے ہیں ناں۔اب اس شرارتی بچے کو ہی دیکھ لیجئے جسے اپنے انکل کو ٹیبل پر سوتا دیکھ کر شرارت سوجھی اور اس نے قینچی سے ان کے بال ہی کاٹ ڈالے۔شرارت کرنے کے باوجود اس نے رد عمل کی پرواہ کیے بغیر انکل کو زوردار گھونسا مار کر اٹھا یا اور کٹے ہوئے بال ان کی طرف اچھال دیے۔ان صاحب کو شاید اس وقت تو معاملے کی سنگینی کا اندازہ نہ ہوا ہولیکن بعد میں کٹے ہوئے بال دیکھ کر اپنی نیندکو یقینا کو سا ہوگا۔