1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:3
لندن میں رنگ برنگی دل کش تتلیوں کی نمائش
لندن…دنیا بھر کی رنگ برنگی دل کش تتلیوں کو ایک جگہ دیکھنے کی خواہش ہے تو لندن میوزیم کا رخ کیجئے جہاں تتلیوں کی نمائش جاری ہے۔ لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں دنیا بھر سے لائی گئی تتلیوں کو دیکھنے کے لیے لوگ کھنچے چلے آرہے ہیں ۔ میوزیم کے گارڈن میں 400 سے زائد تتلیوں کو آزاد بھی کیا گیا جہاں لوگ اپنے ارد گرد اڑتی سیکڑوں تتلیوں کو دیکھ اور چھو سکتے ہیں۔ بچوں کی معلومات کیلئے یہاں انڈے سے تتلی بننے کے عمل کی وضاحت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ یہ رنگ برنگی نمائش 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔