2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:45
میک اپ کے ذریعے دہشت ناک روپ دھارنے والی لڑکی
اسٹاک ہوم…این جی ٹی…اکثرلڑکیوں میں میک اپ کرنے کا شوق تو عام سی بات ہے لیکن اس دلچسپ سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے شوق کی انتہا تو دیکھئے جس نے میک اپ کے ذریعے اپنے چہرے کے خدو خال تبدیل کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی نے اس فن میں باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ انتہائی مہارت اور قابلیت سے اپنے چہرے کے نقوش کو صرف میک اپ کی بدولت تبدیل کر لیتی ہے۔میک اپ کے ذریعے اس فنکارہ نے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد اپنے آپ کو ڈراؤنے اور دہشت ناک فلمی کرداروں کے روپ میں دھار لیا ہے جس کو دیکھنے کے بعد یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔