2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:45
ایسی کافی ٹیبل جو سیکنڈز میں ڈائیننگ ٹیبل میں تبدیل ہو جائے
لندن…این جی ٹی…لندن میں ایک ایسی ٹیبل تیار کی گئی ہے جو کم گنجائش والی جگہ کیلئے بہترین ہے۔اس ٹیبل کو ایک ہی فرد آسانی سے دو تہہ کھول کر کافی ٹیبل سے ڈائیننگ ٹیبل میں تبدیل کر سکتا ہے۔ لکڑی اور میٹل کے مٹیریل سے بنائی گئی اس ٹیبل کو ضرورت کے وقت جب لوگ زیادہ ہو تو کھول دیا جاتاہے جسے کافی سے ڈائیننگ ٹیبل تک کے سفر میں صرف سیکنڈز لگتے ہیں جبکہ کوئی کیل یا اسکرو بھی لگانے یا نکالنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔