تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:48

امریکی چڑیا گھر میں نایاب پانڈا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

واشنگٹن…این جی ٹی…واشنگٹن کے نیشنل زو میں گزشتہ برس پیدا ہونے والے پانڈے کو نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا ہے جو بڑے پیمانے پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔باؤ باؤ ( Bao Bao)نامی یہ پانڈا نہ صرف بالکل تندرست اور صحتمند ہے بلکہ اپنی ماں کا بیحد لاڈلہ بھی ہے جو اس کیوٹ پانڈے سے محبت جتانے کے منفرد انداز اپناتی نظر آتی ہے ۔واضح رہے کہ پانڈے کا شمار دنیا سے تیزی سے معدوم ہوجانے والے جانوروں میں ہوتا ہے اوردنیا میں اس وقت تقریباً سولہ سو پانڈے موجود ہیں جن میں سے بیشتر چین میں ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ننھے پانڈے کو بھی چار سال کا ہونے کے بعد چین منتقل کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.