3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:5
اسمارٹ گارڈن، تازہ اور کیمیکلز سے پاک سبزیاں کچن میں اُگائیں
نیویارک …این جی ٹی …ایک امریکی کمپنی نے ایسا اسمارٹ گارڈن متعارف کر وایا ہے جس کی بدولت اب خواتین اپنے گھر بلکہ کچن میں ہی تازہ سبزیاں اگانے کاکام کر سکتی ہے۔ عام مٹی کے گملے کے سائز کا حامل یہ اسمارٹ گارڈن ایک ایسی جدید ڈیوائس ہے جس میں سبزیوں کے بیج ڈالنے کے بعد انہیں اگانے کیلئے سورج کی قدرتی روشنی کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی بلکہ اس میں نصب LED لائٹس کی مصنوعی روشنی میں یہ سبزیاں مکمل نشوونما پاکر کھانے کے قابل ہو جاتی ہے۔ اس اسمارٹ گارڈن میں بیج ڈالیں اور اپنی آنکھوں کے سامنے کیمیکلز سے پاک اور تازہ دھنیا، ٹماٹر، پودینا ا گائیں اور کھانے میں شامل کر کے خوشی محسوس کریں۔