3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:5
انسانی چہرہ21مختلف تاثرات ظاہر کر سکتا ہے،نئی تحقیق
نیویارک …این جی ٹی …امریکی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ انسانی چہرہ 21 مختلف تاثرات کا حامل ہوتا ہے۔اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق انسانی تاثرات میں خوشی اور اداسی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اورباقی تمام تاثرات بھی اسی سے منسلک ہیں۔ تحقیق میں رضاکاروں پر تجربات کے بعد جو 21 جذبات یا تاثرات ریکارڈ کئے گئے وہ خوشی، اداسی، غصہ، حیرت، خوف، حیرت بھری خوشی، کراہت، کراہت آمیز حیرت، اداسی بھرا غصہ اور نفرت وغیرہ ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ خوشی، حیرت، غصہ یا اداسی وہ جذبات ہیں جو باآسانی کوئی بھی شناخت کرلیتا ہے تاہم ان سے منسلک دیگر تاثرات کو جانچنا آسان نہیں ہوتا۔