تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:21

یک نہ شد دو شد: دو خطرناک شیروں کو گھر میں رکھنے والانڈر شخص

پراگ …این جی ٹی …جانوروں سے لگاؤ رکھنے والے اکثراپنے اس شوق کی خاطر ایسے خطرناک جانوروں سے دوستی کر لیتے ہیں جو کسی بھی وقت ان کی زندگی لے سکتے ہیں۔جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے 53سالہ ایلس کا شمار بھی ایسے افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے دو سال قبل شیر کے دو بچوں کو گود لیا تھاجو اب بڑے ہو کر خطرناک شیر کا روپ دھار چکے ہیں لیکن ایلس انہیں چھوڑنے پر رضا مند نہیں۔اس نے ان شیروں کو پنجرے میں قید رکھنے کے بجائے انہیں اپنے گھرمیں کھلا چھوڑا ہوا ہے اور ایلس ا ور اسکی بیٹی بلا کسی خوف کے ان شیروں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ایلس کا کہنا ہے کہ اس کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں نے ان شیروں کی وجہ سے اس کے گھر آنا چھوڑ دیا ہے لیکن اسے ان کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ یہ دونوں اب اس کی فیملی کا حصہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.