3 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:41
جنوبی کوریا میں کیمرے سے مشابہہ انوکھا کیفے
سیول …این جی ٹی …دنیا بھر میں جہاں بلندو بالا عمارتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہیں اب پیش ہے ایسا ہوٹل جس کی ساخت میں اور کوئی دلچسپی لے یا نہ لے لیکن فوٹوگرافرز کی توجہ ضرور حاصل کرے گا۔جی ہاں جنوبی کوریا میں تعمیر کیا گیا ایسا انوکھا کیفے جس کی شکل ایک کیمرے کی طرح ہے۔اپنی نوعیت کے اس واحد ڈیزائن کے ہوٹل کو دراصل فوٹو فرافی کے شوقین افراد نے اپنے جیسے ہی لوگوں کے لئے تعمیر کیا جس کا نہ صرف ڈیزائن منفرد ہے بلکہ کیفے کے اندر بھی تصویر کشی کے دلدادہ افراد کے لئے دلچسپی کا سامان موجود ہے۔