تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:25

ایسا روبو ٹک بازو جو قلم پکڑ کر انگریزی لکھتا ہے

نیویارک… این جی ٹی…دنیا بھر میں مختلف امور کی انجام دہی کیلئے نت نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس تیار کیے جارہے ہیں لیکن امریکا میں ماہرین نے ایک ایسا روبوٹک بازو متعارف کر وایاہے جو قلم پکڑ کر انسانوں کی طرح انگریزی لکھنے کا ماہر ہے۔پڑھا لکھا یہ روبوٹک با زو کمپیوٹر سے ملنے والی ہدایات پر عمل در آمد کر تے ہو ئے ایک سادہ کاغذ پر انگریزی زبان میں جملے لکھتا ہے۔اس رو بوٹ نے اپنی تیاری کے بعد کسی غلطی کے بغیر 'HELLO WORLD!'لکھ کر اپنی صلاحیت کا اظہار کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.